پرویز مشرف کو علاج کیلئے بیرون ملک منتقل کرنے پر غور

جمعرات 2 جنوری 2014 15:26

پرویز مشرف کو علاج کیلئے بیرون ملک منتقل کرنے پر غور

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 جنوری 2014ء) سابق صدر پرویز مشرف کو علاج کے لیے بیرون ملک منتقل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی بیرون ملک منتقلی پر غور کیا جارہا ہے تاہم بیرون ملک منتقلی کافیصلہ ڈاکٹرزکی حتمی رپورٹ آنے کے بعدکیاجائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ سابق صدر کی اہلیہ بیگم صہبامشرف آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (اے ایف آئی سی ) پہنچ گئی ہیں اور ان کی بیٹی کو بھی کراچی سے اسلام آباد بلا لیاگیا۔ذرائع کے مطابق سابق صدر اب تک ہوش میں نہیں آئے ہیں۔ڈاکٹرز کی ٹیم ان کا طبی معائنہ کررہی ہے جس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ انہیں بیرون ملک منتقل کیا جائے یا پاکستان میں ہی علاج کیا جائے۔ ذرائع نے بتایا کہ پرویز مشرف کی کل شام سے طبیعت خراب تھی اورڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے کل بھی ان کا معائنہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :