رواں سیزن کے دوران مزید تین لاکھ ٹن سے زائد کینو برآمد کیاجائیگا ، فروٹ ایکسپورٹر ز ایسوسی ایشن

جمعرات 2 جنوری 2014 14:11

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 جنوری 2014ء) پاکستان سٹرس فروٹ ایکسپورٹر ز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ رواں سیزن کے دوران ملک بھر سے تین لاکھ ٹن سے زائد کنو مختلف بیرون ممالک کو برآمد کرکے 18کروڑ ڈالرسے زائد کازرمبادلہ حاصل کیاجائیگا پاکستان سٹرس فروٹ ایکسپورٹر ز ایسوسی ایشن کے ترجما ن نے بتایاکہ رواں ماہ جنوری کے دوران پاکستان سے کنو کی برآمد میں مزید تیزی آئے گی اور توقع ہے کہ اگلے 2ماہ کے دوران کنو کی برآمد کا مقررہ ہدف مکمل کر لیا جائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ مختلف علاقوں میں کنو کی فصل تیاری کے آخری مراحل میں ہے لہٰذا رواں ماہ جنوری اور اگلے ماہ فروری کے دوران کنو کی ایکسپورٹ اپنے پورے عروج پر پہنچ جائے گی ۔