دسمبر2013ء کے دوران نومبر2013 کے مقابلے میں مہنگائی کی شرح میں کمی دیکھی گئی
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات جنوری

اسلام آباد

دسمبر2013ء کے دوران نومبر2013 کے مقابلے میں مہنگائی کی شرح میں کمی دیکھی گئی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 جنوری 2014ء)دسمبر2013ء کے دوران نومبر2013 کے مقابلے میں مہنگائی کی شرح میں کمی دیکھی گئی ۔ ادارہ برائے شماریات کی رپورٹ کے مطابق نومبر کے مقابلے میں دسمبر کے دوران کنزیومرپرائس انڈیکس ‘ قیمتوں کے حساس اعشاریے اور ہول سیل پرائس انڈیکس میں بالترتیب 1.32 فیصد ‘ 2.54 فیصد اور 0.99 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ میں ٹماٹر ‘ آلو ‘ تازہ سبزیوں ‘ پیاز ‘ گڑ ‘ چینی اور پھلوں وغیرہ کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے جبکہ چکن ‘ انڈے ‘ گندم ‘ آٹے سمیت مختلف کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔

02/01/2014 - 14:11:53 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان