سیکیورٹی خدشات،پشاور جیل پر سیکیورٹی سخت،فوجی اہلکار تعینات

جمعرات 2 جنوری 2014 13:53

سیکیورٹی خدشات،پشاور جیل پر سیکیورٹی سخت،فوجی اہلکار تعینات

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 جنوری 2014ء) سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پشاور سینٹرل جیل کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے ،ملزمان کی پیشی اور قیدیوں سے ملاقات پر باپندی عائد کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

پشاور سینٹرل جیل میں سیکورٹی خدشات اور سرچ آپریشن کے باعث سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ جیل میں فوج کے اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے ،جبکہ قیدیوں سے ملاقات اور آج عدالت میں پیشی کے لئے جانے والے ملزمان کو بھی روک دیا گیا ہے۔سینٹرل جیل کے داخلی اور خارجی راستوں کو بھی سیل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :