پشاور میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سیکیورٹی سخت کردی گئی

جمعرات 2 جنوری 2014 13:33

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 جنوری 2014ء) دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر سینٹرل جیل پشاور سمیت دیگر حساس اداروں کی سیکیورٹی سخت کردی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کےمطابق دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر سینٹرل جیل، جوڈیشل کمپلیکس، پشاور ہائی کورٹ اور حساس اداروں دفاتر کے اطراف سیکیورٹی فورسز کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے تاہم سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سینٹرل جیل اور حساس اداروں کے دفاتر کے اندر فوج ریہرسیل کر رہی ہے جس کے باعث سیکیورٹی میں اضافہ کیا گیاہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ میں زائرین کی بس پر حملے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد دیگر صوبوں میں بھی سیکیورٹی بڑھادی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :