مشرف کودل میں تکلیف کے بعد اسپتال منتقل کر دیا،ڈی آئی جی سیکیورٹی

جمعرات 2 جنوری 2014 13:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 جنوری 2014ء) ڈی آئی جی سیکیورٹی جان محمد نے عدالت کو آگاہ کیا ہے کہ جنرل پر ویز مشرف عدالت آرہے تھے کہ اچانک ان کی طبیعت خراب ہو گئی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عدالت نے انور منصور خان سے دریافت کیا کہ پر ویز مشرف کہاں ہیں؟جس پر انور منصور خان نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی سے معلوم کیا جائے جس پر خصوصی عدالت نے استفسار کیا کہ پرویز مشرف کہاں ہیں تو ڈی آئی جی سیکیورٹی اسلام آباد جان محمد کا کہنا تھا کہ پر ویزمشرف راستے میں تھے، انھیں دل کی تکلیف ہوئی، انہیں آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :