ابو ظبی ٹیسٹ ،پاکستان پہلی اننگ میں383رنز پر آؤٹ

جمعرات 2 جنوری 2014 13:22

ابو ظبی ٹیسٹ ،پاکستان پہلی اننگ میں383رنز پر آؤٹ

ابوظبی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 جنوری 2014ء) سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 383رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئی،پاکستان کوپہلی اننگز میں سری لنکا کے خلاف 179رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔پاکستانی بیٹنگ کی خاص بات یونس خان اور مصباح الحق کی سنچریاں تھیں دنوں نے بالترتیب 136اور135رنز اسکور کئے۔

سری لنکا کی جانب سے رنگانا ہیرات اور شمندا ایرنگا نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

ابوظبی ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے اپنی نا مکمل اننگ 327 رنز چار کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی ،آج پہلے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین اسد شفیق مزید ایک رن کا اضافہ کرکے13رنز پر پویلین لوٹ گئے ،بلاوال بھٹی14 جبکہ راحت علی اور سعید اجمل بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو ئے۔ پاکستان کے تجربہ کار بیٹسمین مصباح الحق پاکستان کے اسکور میں اضافہ کرتے رہے لیکن جب اسکور383رنز پر پہنچا تو وہ135رنز بناکر باؤنڈری لائن پر کیچ آؤٹ ہو گئے،یوں پاکستان نے پہلی اننگ میں حریف سری لنکا پر179نز کی بر تری حاسل کر لی ہے۔

متعلقہ عنوان :