اسلام آباد سی ڈویژن فٹ بال لیگ،ماڈل ٹاؤن کلب اور ترامڑی کلب کے درمیان میچ (کل) کھیلا جائے گا

جمعرات 2 جنوری 2014 12:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 جنوری 2014ء) اسلام آباد سی ڈویژن فٹ بال لیگ میں ماڈل ٹاؤن کلب اور ترامڑی کلب کی ٹیموں کے درمیان میچ (کل) جمعہ3 جنوری کو سہ پہر تین بجے ، جی سیون گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ماڈل ٹاؤن کلب کے چیئرمین ناصر محمود چوہدری نے بتایا کہ اسلام آباد سی ڈویژن فٹ بال لیگ میں تیرہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور ماڈل ٹاؤن کلب کو گروپ اے میں ملت کلب، ترامڑی کلب، بلتستان کلب، ایلیٹ کلب، کیپٹل یوتھ کلب اور بولان کلب کے ساتھ رکھا گیا ہے اور ماڈل ٹاؤن کلب لیگ میں چھ میچز کھیلے گی۔

متعلقہ عنوان :