کوئٹہ،اختر آبادمیں خودکش دھماکے کے بعد علاقے میں وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا

بدھ 1 جنوری 2014 21:53

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم جنوری ۔2014ء) قمبرانی روڈ اختر آبادمیں خودکش دھماکے کے بعد علاقے میں وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کی رات ایران سے کوئٹہ آنیوالی زائرین کی بس پر خودکش دھماکے کے بعد علاقے کو ایف سی پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے گھیرے میں لے لیا اور کسی بھی شخص کو جائے وقوعہ پر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی جبکہ علاقے میں وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا ۔