آزاد کشمیر، گلگت بلتستان ، مری اور پہاڑی علاقوں میں برف کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ،بلوچستان کے علاقے قلات میں درجہ حرارت منفی تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا ،برفباری سے سڑکیں بند ، زمینی رابطہ منقطع ، جمعہ اور ہفتہ کو سردی کی شدت میں کسی حد تک کمی کا امکان ،اتوار کو پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کی شدت میں اضافہ ہوگا ،محکمہ موسمیات
بدھ 1 جنوری 2014 21:30
(جاری ہے)
دوسری جانب مری ، گلگت بلتستان سمیت مختلف علاقوں میں برفباری کے باعث سڑکیں بند ہوگئیں اورزمینی رابطہ منقطع ہوگیا عوام کوشدیدمشکلات کاسامنا کر نا پڑاادھر محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی بلوچستان سمیت ملک کے بیشتر علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں تاہم جمعہ اور ہفتہ کے روز سردی کی شدت میں کسی حد تک کمی کا امکان ہے۔
ہفتہ اور اتوار کو پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کی شدت میں اضافہ ہوگا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش گڑھی دوپٹہ میں 10 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، سکردو میں 3 اور جہلم میں ایک ملی میٹر بارش ہوئی۔ اس کے علاوہ گلیات،سکردو اور استور میں دو انچ جبکہ مری میں ایک انچ بارف باری ہوئی۔ بدھ کو ملک میں سب سے زیادہ سردی کوئٹہ میں پڑی جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 13 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ اس کے علاوہ راولا کوٹ میں منفی 10، کالام، مری، پاراچنار منفی9، مالم جبہ اور سکردو منفی8 ، نوکنڈی منفی7، گوپس، استور منفی6 ، ہنزہ منفی 5، اسلام آباد میں منفی2، مظفر آباد منفی ایک جبکہ پشاور اور گلگت میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔مزید اہم خبریں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.