الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام آدمی پارٹی سمیت 3 نئی سیاسی جماعتیں رجسٹرکر دیں

بدھ 1 جنوری 2014 21:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم جنوری ۔2014ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام آدمی پارٹی سمیت 3 نئی سیاسی جماعتیں رجسٹرکر دیں۔الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن کی درخواستو ں کا جائزہ لینے کے بعد عام آدمی پارٹی سمیت 3 نئی سیاسی جماعتیں رجسٹرکر دیں۔

(جاری ہے)

مہاجر لیگ نے اپنا نام تبدیل کرنے کی درخواست کی تھی ان کی درخواست منظور کرتے ہوئے اسے عام آدمی پارٹی کے نئے نام سے رجسٹرڈ کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی درخواست پر ان کی سیاسی جماعت تحریک تحفظ پاکستان کی رجسٹریشن ختم کرتے ہوئے اسے تحلیل کر دیا گیا جبکہ دو نئی سیاسی جماعتوں شوشل ڈیموکریٹک موومنٹ پاکستان اور متحدہ عوام پارٹی کو بھی رجسٹرڈ کر لیا گیا اس طرح اب 279 سے بڑھ کر 281 ہو گئی ہے۔