گردشی قرضے ادا کرنے کیلئے نوٹ چھاپنے کا تاثر درست نہیں ،اسحاق ڈار ،حکومتی پالیسیوں ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ جنوری

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 01/01/2014 - 21:36:29 وقت اشاعت: 01/01/2014 - 21:30:22 وقت اشاعت: 01/01/2014 - 21:30:22 وقت اشاعت: 01/01/2014 - 21:30:22 وقت اشاعت: 01/01/2014 - 21:25:52 وقت اشاعت: 01/01/2014 - 21:25:52 وقت اشاعت: 01/01/2014 - 21:25:52 وقت اشاعت: 01/01/2014 - 21:24:38 وقت اشاعت: 01/01/2014 - 21:24:38 وقت اشاعت: 01/01/2014 - 21:24:38 وقت اشاعت: 01/01/2014 - 21:01:08
پچھلی خبریں - مزید خبریں

اسلام آباد

گردشی قرضے ادا کرنے کیلئے نوٹ چھاپنے کا تاثر درست نہیں ،اسحاق ڈار ،حکومتی پالیسیوں کے سبب اندرونی اور بیرونی سر مایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوچکا ، ایک ذمہ دار ملک کی طرح بروقت بیرونی قرضے ادا کریں گے ،پاکستان میں بجلی کی پیداوار بارے جاری منصوبوں سے آئندہ پانچ سال میں بجلی کی پیداوار 22ہزار میگا واٹ تک پہنچ جائیگی ،435 ارب روپے کا ٹیکس ادا نہ ہو نے کے باعث مہنگائی میں شدید اضافہ ہوا، حکومت بجٹ خسارہ قومی پیداوار کے چار فیصد تک لائے گی ، اجلاس میں بریفنگ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم جنوری ۔2014ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایک بار پھرواضح کیا ہے کہ گردشی قرضے ادا کرنے کیلئے نوٹ چھاپنے کا تاثر درست نہیں ،حکومتی پالیسیوں کے سبب اندرونی اور بیرونی سر مایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوچکا ، ایک ذمہ دار ملک کی طرح بروقت بیرونی قرضے ادا کریں گے ،پاکستان میں بجلی کی پیداوار کے حوالے سے جاری منصوبوں سے آئندہ پانچ سال میں بجلی کی پیداوار 22ہزار میگا واٹ تک پہنچ جائیگی ،435 ارب روپے کا ٹیکس ادا نہ ہو نے کے باعث مہنگائی میں شدید اضافہ ہوا، حکومت بجٹ خسارہ قومی پیداوار کے چار فیصد تک لائے گی۔

بدھ کو وفاقی کابینہ کے اجلاس اور میڈیا کوبریفنگ دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہاکہ پاکستان میں بجلی کی پیداوار کے حوالے سے جاری منصوبوں سے آئندہ پانچ سال میں بجلی کی پیداوار 22ہزار میگا واٹ تک پہنچ جائے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ گردشی قرضوں کی ادائیگی کے لئے حکومتی اخراجات کم کر کے 135 ارب روپے کی بچت کی گئی جبکہ 128 ارب روپے کے بانڈز جاری کئے گئے۔

سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت نے پہلے پانچ ماہ میں بجٹ خسارے میں کمی کی ہے۔435 ارب روپے کا ٹیکس ادا نہ ہو نے کے باعث مہنگائی میں شدید اضافہ ہوا۔ وفاقی حکومت بجٹ خسارہ قومی پیداوار کے چار فیصد تک لائے گی۔اسحاق ڈار نے کہاکہ ہماری حکومت نے وزیر اعظم اور وفاقی وزراء کا صوابدیدی فنڈ ختم کیا۔کسی ملک کی معیشت ایک دن میں خراب یا بہتر نہیں ہوتی۔

گزشتہ 5 سال میں میعشت کی صورتحال انتہائی خراب ہو گئی تھی۔ 2007ء کے عالمی معاشی بحران سے نکلنے کے لئے دنیا کو پانچ سال لگ گئے۔ وزیر خزانہ نے کہاکہ 1999ء میں مجموعی ملکی قرضے 2946ارب روپے تھے جبکہ یہی قرضے 2013ء میں 15ہزار ارب روپے تک جا پہنچے تھے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیر اعظم ہاؤس کے اخراجات میں 40فیصد جبکہ وزارتوں کے اخراجات میں 30 فیصد کمی کی گئی ہے۔

خود مختار اداروں کو 45 دن میں تمام غیر ضروری اخراجات ختم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ بیرون ملک سفارتخانوں میں 60دن کے اندر بچت سے 2 ارب روپے سالانہ بچت ہو گی۔انہوں نے کہا کہ 1999ء میں وی وی آئی پی گاڑیوں کی ڈیوٹی فری امپورٹ بند کر دی تھی لیکن بدقسمتی سے 2005ء

مکمل خبر پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

01/01/2014 - 21:25:52 :وقت اشاعت