عدالتی فیصلے کے بعد سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں ابہام پیدا ہو گیا ہے، فاروق ستار
بدھ 1 جنوری 2014 16:30
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جنوری 2014ء) متحدہ قومی مومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے بلدیاتی قانون کو کالعدم قرار دینے کے فیصلے کے بعد صوبے میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد بھی ابہام کا شکار ہو گیا ہے۔
(جاری ہے)
کراچی میں اپنے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لئے ڈپٹی کمشنر ایسٹ پہنچے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ حلقہ بندیوں کے حوالے سے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد بلدیاتی الیکشن کے لئے ابہام پیدا ہوگیا ہے، بلدیاتی انتخابات کیلئے نئے شیڈول کا اعلان جلد کیا جائے تاکہ یہ ابہام ختم ہوسکے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم 3 جنوری کو حیدر آباد جبکہ 5جنوری کو کراچی میں جلسے کرے گی۔ واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ میں ایم کیو ایم سمیت مسلم لیگ ن، فنکشنل لیگ، جماعت اسلامی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے صوبے میں پیپلز پارٹی کی جانب سے بلدیاتی حلقہ بندیوں اور لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ کے خلاف درخواستیں دائر کیں تھیں جس پر عدالت نے صوبائی حکومت کی جانب سے منظور کردہ ترامیم کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حکومت کا حج پر نہ جانے والے افراد سے بھی لاکھوں روپے وصول کرنے کا فیصلہ
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
-
ڈنڈے کے فارمولے نہیں چلیں گے آئین قانون کے مطابق چلنا ہوگا
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.