حکومت لائن لاسز اور بجلی کے تقسیم کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے ، نواز شریف،توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے طویل اور مختصر مدتی جامع پالیسی مرتب کرلی ہے، کوئلہ ، ہوا ، پانی اور شمسی وسائل سے سستی بجلی پیدا کرنے کے لئے منصوبے شروع کئے جا رہے ہیں ، اجلاس سے خطاب

بدھ 1 جنوری 2014 15:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جنوری 2014ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے ایک بارپھرواضح کیاہے کہ حکومت لائن لاسز اور بجلی کے تقسیم کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے ،توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے طویل اور مختصر مدتی جامع پالیسی مرتب کرلی ہے، کوئلہ ، ہوا ، پانی اور شمسی وسائل سے سستی بجلی پیدا کرنے کے لئے منصوبے شروع کئے جا رہے ہیں۔

وہ کابینہ کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ملک کی معاشی صورتحال کا جائزہ لینے کے علاوہ سیاسی صورتحال اور توانائی کے بحران پر قابو پانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ معیشت کو بہتر بنانے کیلئے حکومت توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے کام کر رہی ہے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے طویل اور مختصر مدتی جامع پالیسی مرتب کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئلہ ، ہوا ، پانی اور شمسی وسائل سے سستی بجلی پیدا کرنے کے لئے منصوبے شروع کئے جا رہے ہیں۔نواز شریف نے کہا کہ حکومت لائن لاسز اور بجلی کے تقسیم کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :