مصری جیل توڑنے میں ملوث 39 فلسطینیوں کی فہرست جھوٹ کا پلندہ ہے، ابومرزوق

بدھ 1 جنوری 2014 15:19

قاہرہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جنوری 2014ء) حماس کے سیاسی شعبے کے سینئر رکن ڈاکٹرموسیٰ ابو مرزوق نے مصری پراسیکیوٹر جنرل اور میڈیا کی جانب سے مصری جیل توڑنے میں ملوث 39 فلسطینیوں کی فہرست کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں حماس رہنماء نے کہا کہ 2011 میں مصری جیل توڑنے میں ملوث قرار دیئے گئے 39فلسطینیوں میں سے دو شہید ہو چکے ہیں،20 ملزمان کبھی غزہ کی پٹی سے باہر بھی نہیں گئے۔ دیگر افراد اگر غزہ سے کبھی باہر گئے بھی تو تعلیم علاج یا حج کی غرض سے گئے ہونگے۔ ان افراد نے قاہرہ میں زیادہ دیر قیام بھی نہیں کیا ان میں صرف دو شہری ایسے ہیں جو 1998ء میں مصر آئے اور 10 سے 20 روز تک قیام کیا جس کے بعد وہ واپس فلسطین چلے گئے۔

متعلقہ عنوان :