چیف جسٹس کی لاپتہ شخص عتیق الرحمن کیلئے اقدامات کی ہدایت

بدھ 1 جنوری 2014 14:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جنوری 2014ء) چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے سیکرٹری دفاع کو حکم دیا ہے کہ لاپتہ شخص عتیق الرحمن کو ڈھونڈنے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔ سپریم کورٹ میں لاپتہ شخص عتیق الرحمن کے حوالے سے مقدمے کی سماعت چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے ریمارکس دیئے عتیق الرحمن کا کیس جبری گمشدگی کے زمرے میں آتا ہے، عتیق الرحمن کو ڈھونڈنے کیلئے سیکرٹری دفاع اقدامات کریں، ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر نے عدالت کو بتایا کہ حساس اداروں کے مطابق عتیق الرحمن ان کی تحویل میں نہیں ہے۔

عدالت نے حکم دیا کہ وزارت دفاع سے رابطہ کر کے لاپتہ افراد کے حوالے سے قائم کمیشن کی تحقیقات ان کے علم میں لائی جائیں،مقدمے کی سماعت بارہ روز کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :