صوبہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں سورج مکھی کی بہاریہ کاشت شروع ہوگئی

بدھ 1 جنوری 2014 13:18

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جنوری 2014ء) صوبہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں سورج مکھی کی بہاریہ کاشت شروع ہوگئی ۔سورج مکھی کی کاشت کے شیڈول کے مطابق بہاولپور ، رحیم یار خان، خانیوال ، ملتان ، وہاڑی ، بہاولنگر کے اضلاع میں سورج مکھی کی بہاریہ کاشت یکم جنوری سے شروع ہوگئی ہے جو31 جنوری تک جاری رہے گی ، ڈی جی خان، مظفر گڑھ ،لیہ ،لودھراں ،راجن پور، بھکرکے اضلاع میں 10جنوری سے 10 فروری تک ، فیصل آباد ، جھنگ ، میانوالی ،سرگودھا ، خوشاب ، ساہیوال اور اوکاڑہ کے اضلاع میں 15 جنوری سے 15 فروری تک ، سیالکوٹ ، گوجرانوالہ ، لاہور، منڈی بہاؤالدین ،قصور ،شیخوپورہ ،ننکانہ صاحب ، نارووال کے اضلاع میں یکم فروری سے 25 فروری تک اور اٹک ، راولپنڈی، گجرات ، چکوال کے علاقوں میں یکم فروری سے 25 فروری تک کی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایاکہ سورج مکھی کی بھرپور پیداوار حاصل کرنے کیلئے پودوں کی مطلوبہ تعداد کیلئے بیج کی شرح 20سے25کلوگرام فی ایکڑ ہونی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :