زرعی ترقیاتی بینک کی شاندار کارکردگی کی بنیاد پر ادارتی ریٹنگ میں 8 درجے کااضافہ دیکھا گیا

بدھ 1 جنوری 2014 13:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جنوری 2014ء) زرعی ترقیاتی بینک کی شاندار کارکردگی کی بنیاد پر ادارتی ریٹنگ میں 8 درجے کااضافہ دیکھا گیا۔ذرائع کے مطابق زرعی ترقیاتی بینک نے اداراتی ریٹنگ کے حوالے سے A/A-2 درجہ حاصل کرلیا ہے جو سابق ریٹنگ کے مقابلے میں 8 درجے بہتر ہے۔ ریٹنگ میں بہتری کا یہ اعزاز JCR-VIS کریڈٹ ریٹنگ کمپنی کی جانب سے بنک کی گزشتہ 8 ماہ کی شاندار کارکردگی اور موجودہ اہم امور کی انجام دہی کی بنیاد پر دیا گیا۔

(جاری ہے)

یہ ریٹنگ گزشتہ کئی سالوں سے ”B+/B“ تھی۔ سرکاری ضمانت کے تحت انجام دی جانے والی ذمہ داریوں کے سلسلہ میں ادارے کو ”AAA/A-1“ ریٹنگ سے بھی نوازا گیا ۔ ریٹنگ کمپنی اس ضمن میں بنک کے اثاثہ جات میں پیداواری اضافہ میں 138.6 ارب روپے، کل آمدن میں 6.6 ارب روپے جبکہ کل منافع میں 1.85 ارب روپے اضافہ کا مشاہدہ کیا اس موقع پر زرعی ترقیاتی بینک کے صدر نے حکومتی ایجنڈا کے تحت زرعی اصلاحات کے سلسلے میں اعلیٰ اور موثر خدمات کی فراہمی کے عزم کابھرپور اظہار کیا۔