ابوظبی ٹیسٹ کا دوسرا دن ، پاکستان کی بیٹنگ جاری
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ جنوری

ابوظبی ٹیسٹ کا دوسرا دن ، پاکستان کی بیٹنگ جاری

ابوظبی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جنوری 2014ء)ابوظبی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے، پاکستان نے گذشتہ روز کے اسکور46 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا، احمد شہزاد 25 رنز پر بیٹنگ کررہے تھے۔ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستانی بالرز کی عمدہ بولنگ کی بدولت لنکن بیٹنگ کا قلعہ پاش پاش ہوگیا،پوری ٹیم صرف204رنز پر چت ہوگئی۔

جنید خان نیصرف58 رنز کے عوض آدھی بیٹنگ لائن ٹھکانے لگادی۔ڈیبیو کرنے والے بلاول بھٹی نے تین کھلاڑیوں پر ہاتھ صاف کیا جبکہ سعید اجمل نے دو وکٹوں پر اکتفا کیا۔ جے کے(جنید خان)اور بلاول نے مضبوط سری لنکن بیٹنگ لائن کو تاش کے پتوں کی طرح بکھیر دیا۔ کپتان اینجلو میتھیوز کے سوا کوئی اور پلیئر مزاحمت نہ کرسکا۔وہ نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے اور نو رنز کی کمی سے سنچری مکمل نہ کرسکے۔

اچھے آغاز کے باوجود سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 204رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ منگل کو ابوظبی میں پاکستانی قائد مصباح الحق نے ٹاس جیت کر اپنے بولرز کے ہاتھ میں گیند تھمادی۔ جنید خان اینڈ کمپنی نے کپتان کے اس اظہار اعتماد کو درست ثابت کردکھایا۔ پاکستان کی پیس بیٹری نے چارج ہونے میں تھوڑا ٹائم لیا اس دوران سری لنکن اوپنرز دموتھ

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

01/01/2014 - 11:44:54 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان