پیپلز پارٹی کے ممبران اسمبلی نے عبدالقادر ملا کی قرار مسترد کر کے نظریہ پاکستان کی جنگ لڑنے والوں کے سینے چھلنی کر دئیے،عبدالرشید ترابی

منگل 24 دسمبر 2013 15:51

ہاڑی گہل(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24دسمبر 2013ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ممبران اسمبلی نے عبدالقادر ملا کی قرار داد مسترد کر کے ڈھاکہ سے سری نگر تک نظریہ پاکستان کی جنگ لڑنے والوں کے سینے چھلنی کر دئیے،عبدالقادر ملا کی شہادت پر قرارداد خود وزیر اعظم کو پیش کرنا چاہیے تھی مگر ثابت ہو چکا ہے کہ لاڑکانہ سے ریموٹ کنٹرول پر چلنے والی پارٹی کشمیریوں کے جذبات اور احساسات کی ترجمانی نہیں کر سکتی،ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے چک سریاں کے مقام پر جماعت اسلامی میں نئے شامل ہونے والوں کے اعزاز میں دی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر پیپلز پارٹی چک سریاں کے صدر سردار عبدالمجید،مولانا سکلد،سردار صیاب چغتائی،رکلہ دلپزیر سمیت دیگر جیالے خاندانوں سمیت جماعت اسلامی میں شامل ہونے کا اعلان کیا،تقریب سے امیر ضلع باغ عثمان انور،سابق امیر ضلع نثار شائق ،سردار حکلی افراہیم،سردار نثار ایڈووکیٹ سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کو ہندوستانی تسلط سے آزادی دلوانے اور آزادکشمیر میں ظالمانہ اور غیر منصفانہ نظام کے خلاف جہاد کررہی ہے،آزادی کی منزل کے حصول کے لیے آزاد جموں کشمیر کو برادری ازم کرپشن اور کلارہ داریوں کے کلچر کو ختم کرتے ہوئے اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے کلتماعی ایجنڈا ضروری ہے،65سال گزرنے کے باوجود عدل و انصاف کا فقدان ہے اور مظلوم کو انصاف خریدنا پڑتا ہے،رشوت اور سفارش کے بغیر غریب آدمی اپنا معمولی حق بھی حاصل نہیں کر سکتا،میرٹ کی پامالی اور کلارہ دارانہ سیاسی کلچر کی وجہ سے اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان دھکے کھاتے پھر رہے ہیں،اس کی ذمہ دار پاور پالیٹیکس کرنے والی وہ جماعتیں ہیں جن کو بار بار اقتدار میں آنے کا موقع ملا ہے لیکن اصلاح احوال کرنے کے بجائے انہوں نے خرابیوں میں اضافہ کیا،اس فرسودہ کرپٹ نظام کو تبدیل کیے بغیر ہم آزادی کے مقاصد حاصل نہیں کر سکتے،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ہر محاذ پر لوگوں کے بنیا دی حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے اور مظلوم کی دادرسی کو ا پنے ایمان کا حصہ سمجھتی ہے،اسی لیے کلارہ داریوں کی سیاست کرنے والی جماعتیں جماعت اسلامی کو اپنے لیے خطرہ سمجھتی ہیں ہمارے دروازے اور دعوت سب کے لیے کھلے ہیں،دیگر جماعتوں میں اچھی سوچ رکھنے والے افراد موجود ہیں ان کے لیے بہترین پلیٹ فارم جماعت اسلامی ہے وہ اس میں شامل ہو کر ہمارے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ ظلم اور نا انصافی کے اس نظام کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے،نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتا ہوں اور مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے زندگی میں انقلابی فیصلہ کیا ہے ان کو یقین دلاتا ہوں کہ آزمائش کی گھڑی میں ان کے ساتھ رہوں گا،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ایک عالمگیر تحریک ہے اس نے کشمیر کی آزادی کے لیے تاریخی قربانیاں پیش کیں ہیں استحکام پاکستان کے لیے تاریخی کردار ادا کیا ہے،مشرقی پاکستان کو پاکستان سے الگ کرنے کے لیے ہندوستان کی مسلط کردہ جارحیت کے خلاف ہزاروں نوجوان قربان کیے ہیں اور قربانیوں کا یہ سفرجاری ہے،عبدالقادر ملا کہ شہادت اسی سفر کا تسلسل ہے،بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کی ابرتی ہوئی قوت سے خوف زدہ ہو کر ہندوستان کی آشیر باد سے جماعت اسلامی کے قائدین کو پھانسیوں کے جھولے پر چڑھایا جا رہا ہے،اور پاکستان سے محبت رکھنے والے اور خاص طور پرہندوستا ن نے کشمیریوں کو پیغام دیا ہے ،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے فاروق حیدر اور مسلم کانفرنس کے سردار میر اکبر خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے قرارداد پیش کی،اس موقع پرجماعت اسلامی میں نئے شامل ہونے والے سردار عبدالمجیدنے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی طرف سے عبدالقادر ملا کی قرارداد مسترد ہونے کے بعد مجھے اور یکسوئی ہوئی ہے کہ میں نہ درست فیصلہ کیا ہے،جماعت اسلامی ہی حقیقی تبدیلی لا سکتی ہے اور میں اس کے ساتھ دل و جان سے شامل ہوا ہوں۔