Live Updates

دہشتگردی کے حوالے سے تحریک انصاف کا موقف واضح ہے ، آل پارٹیز کانفرنس کے فیصلوں پر عمل کیا جائے ، تحریک انصاف ، بنگلہ دیش نے عبدالقادر ملا کو پھانسی دے کر چالیس سالہ زخم تازہ کر دیئے ہیں ،نقصان بنگلہ دیش کو ہو گا ، شاہ محمود قریشی

بدھ 18 دسمبر 2013 17:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18دسمبر 2013ء) تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے حوالے سے تحریک انصاف کا موقف واضح ہے ، آل پارٹیز کانفرنس کے فیصلوں پر عمل کیا جائے ، بنگلہ دیش نے عبدالقادر ملا کو پھانسی دے کر چالیس سالہ زخم تازہ کر دیئے ہیں جس کا نقصان بنگلہ دیش کو ہو گاوہ بدھ کو میڈیا سے بات چیت کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ طالبان کی کارروائیاں روز بروز بڑھ رہی ہیں دہشت گردی کیخلاف تحریک انصاف کا موقف واضح ہے انہوں نے کہاکہ آل پارٹیز کانفرنس میں کئے گئے فیصلوں پر عمل در آمد یقینی بنا جائے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بنگلہ دیش میں چالیس سالہ زخموں کو دوبارہ تازہ کیا جا رہا ہے جس کا نقصان بنگلہ دیش کو ہو گا۔ پاکستان کو اس حوالے سے واضح موقف اختیار کرنا چاہئے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات