کامرہ کینٹ، کانی سے جنڈ آنے والی کوسٹر حادثے کا شکار ،تیرہ افراد زخمی ہو گئے

بدھ 18 دسمبر 2013 16:53

کامرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18دسمبر 2013ء) کانی سے جنڈ آنے والا کوسٹر حادثے کا شکار ،موضع کانی سے جنڈ آنے والی کوسٹر نمبرSGF-7551جابہ کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی جس میں تیرہ افراد زخمی ہو گئے زخمیوں میں تین خواتین بھی شامل ہیں حادثہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی کاروئیاں شروع کر دیں گئیں یاد رہے کہ مکھڈروڈ کی حالت بھی خراب ہو چکی ہے روڈ کئی جگہوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے گاڑیوں کو کراسنگ میں شد ید مشکلات کا سامنا کر نا پڑتا ہے۔

متعلقہ عنوان :