پاکستان بچانے کی پاداش میں کسی لیڈر کوپھانسی پر لٹکانا صرف سیاسی انتقام ہے ، حماس ،جماعت اسلامی کے رہنما عبدالقادر ملا کی پھانسی گھناؤنا جنگی جرم ہے،عبدالقادر ملا کوسزائے موت دے کر بنگالی حکومت نے بین الاقوامی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی کی ہے، بیان

اتوار 15 دسمبر 2013 14:11

غزہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15دسمبر۔2013ء) حماس نے عبدالقادر ملا کو پھانسی دیئے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے گھناؤنانا جنگی جرم قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں حماس نے کہاکہ عبدالقادر ملا کوسزائے موت دے کر بنگالی حکومت نے بین الاقوامی معاہدوں، انسانی حقوق اور بین الاقوامی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جماعت اسلامی بنگلا دیش کی ایک متحرک سیاسی جماعت ہے۔

(جاری ہے)

اس کے مرکزی لیڈر کو اس بہیمانہ انداز میں پھانسی دینے کو کسی طورپربھی پسندیدہ قرار نہیں دیا جاسکتا ہے۔ بنگالی حکومت کو عبدالقادر ملا کو پھانسی دینے کے سنگین مضمرات کا سامنا کرنا پڑیگا ڈھاکہ اب اس اقدام کے منفی نتائج سے نہیں بچ سکتا۔حماس نے کہاکہ پاکستان بچانے کی پاداش میں کسی لیڈر کوپھانسی پر لٹکانا صرف سیاسی انتقام ہے۔ حماس بنگالی حکومت سے پرز زور مطالبہ کرتی ہے کہ جماعت کے رہ نماں اور کارکنوں کے خلاف بنائے گئے تمام مقدمات واپس لیے جائیں اور جن رہ نماں کو سزائیں دی گئی ہیں ان کی سزائیں فوری ختم کرکے انہیں رہا کیا جائے۔ حماس نے عبدالقادر ملا کی پھانسی کے اقدام کی عالمی سطح پر شفاف تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا ہے