جنرل اشفاق پرویز کیانی نے پاکستان کی بری فوج کی کمانڈ باضابطہ طورپر جنرل راحیل شریف کے سپردکردی ،اپنی صفوں میں اتحاد رکھیں اور ملکی ترقی کیلئے کام کریں: سابق آرمی چیف
جمعہ 29 نومبر 2013 19:51
(جاری ہے)
آرمی بینڈ کا مارچ پاس ہوااوراُس کے بعد جنرل کیانی کو گارڈ آف آنر دیاگیاجس کے بعد باضابطہ طورپر کمان کی چھڑی جنرل راحیل شریف کے سپرد کردی گئی ۔
قبل ازیں چھ برس تک آرمی چیف رہنے والے جنرل اشفاق پرویز کیانی نے شہداءکی یادگار پر حاضری دی ، پھولوں کی چادر چڑھائی اورفاتحہ خوانی کی ۔حکومت کی طرف سے وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے کمان کی تبدیلی کی پروقار تقریب میں شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہاکہ تقریب اُن کے لیے یاد گار اور خصوصی اہمیت کی حامل ہے ، پاک فوج کو خیرباد کہتے ہوئے اُنہیں اطمینان ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں سے باعزت طورپر عہدہ برآہورہے ہیں ، عظیم فوج کو چھ سال تک کمانڈ کرنااُن کے لیے اعزاز ہے ، اپنی زندگی میں بہت سے نشیب وفرازدیکھنے کا بھی موقع ملا۔اُنہوں نے کہاکہ ہر مشکل اور اہم موڑ پر اللہ کے فضل کے طلبگاررہے اور اپنی محنت وایمانداری کو اپنی زندگی کا شعار بنانے کی کوشش کی ، وہ پاک فوج کے سب افسران و جوانوں کا شکریہ اداکرتے ہیں جنہوں نے مکمل تعاون کیا۔اُن کاکہناتھاکہ جب پاک فوج کی کمان سنبھالی تو بہت سے چیلنجز کا سامنا تھا، پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کارلانے کی ضرورت تھی اور سب نے بطور ادارہ تمام معاملات پر بھرپور توجہ دی اور اپنے مقصد میں کامیاب ہوئے ، آج کہہ سکتے ہیں پاک فوج اندرونی بیرونی خطرات سے نمٹنے کو تیار ہے ، جو بھی فیصلے کیے وہ ملک و قوم اور پاک فوج کے مفاد میں کیے ۔اُنہوں نے کہاکہ دہشتگردی سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا، جوانوں نے اپنی جان کی قربانیاں دے کر ملک و قوم کا مستقبل محفوظ بنایا، قوم نے جب بھی آپ کو بلایاہے تو کبھی اُنہیں مایوس نہیں کیا اور پاک فوج اپنی جان سے بڑھ کر اپنے ملک کی مٹی کا قرض چکارہے ، ہمارے جوان وہ اثاثہ ہیں جو دنیا کے کسی ملک کے پاس نہیں ، وہ قوم کا شکریہ اداکرتے ہیں جنہوں نے ہمیشہ دعائیں دیں اور ساتھ رہے جس کی وجہ سے ہمارے حوصلے بلند رہے ، افواج کے ساتھ ہزاروں شہریوں نے بھی جانیں قربان کیں جن کے ورثاءکو وہ خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ جنرل کیانی کاکہناتھاکہ عسکری زندگی میں اُنہیں کئی مواقعوں پر زندگی کو بہت قریب سے دیکھنے کا موقع ملا، وہ یقین سے کہہ سکتے ہیں ہم ایک غیرت مند قوم ہیں اور ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھیں اور فرقہ واریت سے بڑھ کر سچے پاکستان کی حیثیت سے ملک کے روشن مستقبل کے لیے کام کرناہوگااور ترقی کی جانب بڑھنے کے لیے یہی واحد راستہ ہے ۔ اُنہوں نے کہاکہ سوچ کے انداز تو مختلف ہوسکتے ہیں لیکن سب کی منزل ایک ہے اور وہ روشن اور ترقی پسند پاکستان چاہتے ہیں۔اُن کاکہناتھاکہ جو قوم تمام رکاوٹوں کو پھلانگ کرآزادی کا جھنڈا لہراسکتی ہے ، تمام پابندیوں کے باوجود ایٹمی قوت بن سکتی ہے تو اس کے لیے کچھ بھی ناممکن نہیں ، پاکستان لازوال اور جوان سرمایہ ہیں ، مستقبل روشن ہے ، مایوسی کو قریب نہ پھٹکنے دیں ۔مجھے یقین ہے کہ جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں پاک فوج ترقی و خوشحالی کی راہ پر مزید گامزن ہوگی اور دعاہے کہ اللہ راحیل شریف کو اپنے فرائض بخوبی انجام دینے کی توفیق عطاءفرمائے ، آمین۔امید کرتاہوں کہ آپ بھی مجھے اپنی دعاﺅں میں یادرکھیں گے اورمیری دعائیں ، پاکستان اور پاک فوج کے ساتھ ہیں ۔خطاب کے بعد کمان جنرل راحیل شریف کے حوالے کی گئی اور موجودہ و سابق آرمی چیفس کو سلامی دی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یہ تاثر غلط ہے کہ وزارت خارجہ نے امریکی سفیر سے ملاقات طے کرائی
-
سوشل میڈیا پر پابندی کے سوال پر ترجمان پاک فوج کا قرآن کی آیت کا حوالہ
-
واحد راستہ قوم سے معافی ،ترجمان پاک فوج نی9 مئی کے مسئلے کا حل بتادیا
-
9 مئی کے ذمہ دار وہ ہیں جن لوگوں نے رینجرز کے یونیفارم میں عدالتی احاطے میں عمران خان پر حملہ کیا
-
متحدہ عرب امارات میں بچوں میں پڑھنے کے شوق کو تقویت دینے کے مقصد
-
توشہ خانہ گاڑی ریفرنس، احتساب عدالت نے صدر زرداری کے خلاف کارروائی روک دی
-
ڈی جی آئی ایس پی آر کی تمام تر پریس کانفرنس حقائق کے منافی ہے
-
ترجمان آئی ایس پی آر نے 2014 کے دھرنے ،پارلیمنٹ پر حملے کی جوڈیشل کمیشن بنانے کی تجویز دیدی
-
سیاسی جماعتوں کیلئے ملک کی اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی کا نقصان ہے
-
غزہ: اسرائیلی کارروائیوں میں شدت جبکہ اہم امدادی راہداریاں بند
-
ترجمان پاک فوج نے سانحہ 9 مئی کی ویڈیوایک بارپھرقوم کودکھا دی
-
9 مئی واقعات، کور کمانڈر حملہ کیس میں مزید 10 ملزمان کی ضمانت منظور کر لی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.