نیویارک :اپ اسٹیٹ میں 3پاکستانیوں کا قتل

جمعہ 22 نومبر 2013 22:13

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22نومبر۔2013ء) اپ اسٹیٹ میں 3پاکستانیوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک اپ اسٹیٹ میں سپر مارکیٹ کے باہر پارکنگ میں کھڑی کار سے ایک پاکستانی شخص اور اس کے ایک بیٹے کی لاشیں ملی ہیں۔

(جاری ہے)

ہلاک ہونے والے کی شناخت عباس لودھی کی نام سے ہوئی جس کی عمر 49سال ہے۔ دونوں کی لاشیں ملنے کے بعد پولیس نے ان کے گھر کی تلاشی لی تو عباس لودھی کے ایک اور بیٹے کی لاش وہاں سے برآمد ہوئیجبکہ بچوں کی والدہ لاپتہ ہے جس کے بارے میں پولیس کو خدشہ ہے کہ وہ زخمی ہے۔ واقعے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔