حالات معمول پر لانے میں مدد کریں، وزیر داخلہ کا سمیع الحق سے رابطہ

ہفتہ 16 نومبر 2013 19:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16نومبر۔2013ء) وزیر داخلہ چودھری نثار نے مولانا سمیع الحق سے رابطہ کر کے راولپنڈی میں حالات معمول پر لانے کیلئے کردار ادا کرنے کی درخواست کر دی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ چودھری نثار کا مولانا سمیع الحق سے رابطہ کر کے سانحہ راولپنڈی پر اظہار افسوس کیا اور مولانا سمیع الحق سے حالات معمول پر لانے کیلیے کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔ مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ واقعہ کی فوری تحقیقات کرائی جائیں اور اس واقعے کے پیچھے اندرونی و بیرونی سازش کو بے نقاب کیا جائے۔