نیویارک ،بروکلین میں نامعلوم شخص کی فائرنگ 4 افراد قتل

منگل 12 نومبر 2013 13:55

نیویارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12نومبر 2013ء) امریکی ریاست نیویارک کے شہر بروکلین میں ایک مسلح شخص نے فائرنگ کرکے تین افراد کو قتل کردیا ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق بروکلن میں قتل کا واقعہ علی الصبح پیش آیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ماجر اسٹریٹ پر رہائشی عمارت میں جھگڑا رات سے جاری تھا جس میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق ایک مسلح مشتعل شخص نے فائرنگ کرکے پہلے تین افراد کو قتل کیا اور پھر خود کو گولی مارکر خودکشی کرلی۔