کراچی پورٹ ٹرسٹ انتظامیہ نے 22کروڑ کی ادائیگی نہ کرنے پر ترکی کے رینٹل پاور شپ کارکے کو تحویل میں لے لیا،کراچی پورٹ ٹرسٹ، پورٹ قاسم اور ایک نجی کمپنی کی جانب سے ادائیگی نہ کرنے پر سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا تھا

ہفتہ 9 نومبر 2013 21:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8نومبر۔2013ء) کراچی پورٹ ٹرسٹ انتظامیہ نے سپریم کورٹ کے حکم پر ترکی کے رینٹل پاور شپ کارکے کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

(جاری ہے)

کارکے جہاز کی انتظامیہ نے پاکستان کے 22 کروڑ روپے ادا کرنا ہیں جس پر کراچی پورٹ ٹرسٹ، پورٹ قاسم اور ایک نجی کمپنی کی جانب سے عدالت سے رجوع کیا گیا تھا جس پر سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کراچی پورٹ ٹرسٹ کی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے کارکے پاور شپ کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز کو تحویل میں لئے جانے کے بعد کارکے پاورشپ کی انتظامیہ نے پروٹیکشن اینڈ انڈیمنٹی کلب سے رجوع کر لیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دور حکومت میں کارکے پاور شپ کو کرائے پر پاکستان میں بجلی کی قلت دور کرنے کیلئے لایا گیا تھا تاہم یہ جہاز آغاز سے تنازعات کا شکار رہا۔