پاک فوج کا زمین سے زمین تک مار کرنے والے حتف 9 نصر میزائل کا کامیاب تجربہ

منگل 5 نومبر 2013 11:33

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5نومبر 2013ء) آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائل حتف 9 نصر کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حتف 9 نصر میزائل ہر قسم کا وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور زمین سے زمین تک 60 کلومیٹر تک مار کرسکتا ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میزائل تجربے کی تقریب میں آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی بھی شریک تھے جنہوں نے تجربے کا مظاہرہ کیا اور کامیاب تجربے پر فوجی جوانوں اور سائنسدانوں کو مبارکباد پیش کی جبکہ تقریب میں اسٹرٹیجک پلانز ڈویژن کے سربراہ خالد قدوائی، چیئرمین نیسکام محمد عرفان برنی اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :