اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کا نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اسلام آباد کا دورہ

بدھ 14 اگست 2013 23:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔14اگست۔2013ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے اپنے وفد کے ساتھ پرائم منسٹرز آفس میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا دورہ کیا۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چئیرمین میجر جنرل محمد سعید علیم اور دیگر عہدیداران نے اْن کا اور اْن کے وفد کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کو پاکستان میں ناگہانی آفات کے باعث پیدا ہونے والی صورت حا ل سے نبرد آزما ہونے کے لئے ادارے کی تیاری کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

چئیرمین میجر جنرل محمد سعید علیم نے سیکرٹری جنرل کا کٹھن وقت میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دینے کا شکریہ ادا کیا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی کارکردگی کی تعریف کی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے عمل میں اقوام متحدہ کے مسلل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ اْنہوں نے ادارے کی ڈیزاسٹررسک ریڈکشن پر توجہ کو سراہا اور قدرتی اور مصنوعی آفات کی ترجیحی بنیادوں پر روک تھام کی ضرورت پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :