فرنٹیئر کور بلوچستان سبی سکاؤٹس اور سول انتظامیہ کی جشن آزادی پر تخریب کاری کی منصوبہ بندی کرنے والے شرپسندوں کے خلاف کارروائی ،5شرپسند ہلاک ،بھاری مقدار میں اسلحہ وایمونیشن اور دھماکہ خیز مواد برآمد ،2سیکورٹی اہلکار زخمی

بدھ 14 اگست 2013 23:27

بولان /مچھ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔14اگست۔2013ء) فرنٹیئر کور بلوچستان سبی سکاؤٹس اور سول انتظامیہ کی ضلع بولان کے علاقے مچھ میں شرپسندوں کے خلاف کارروائی شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5شرپسند ہلاک بھاری مقدار میں اسلحہ وایمونیشن اور دھماکہ خیز مواد برآمد ،فائرنگ کے نتیجے میں 2سیکورٹی اہلکار زخمی تفصیلات کے مطابق فرنٹیئر کور بلوچستان او رسول انتظامیہ کو خفیہ اطلاع می تھی کہ جشن آزادی کے موقع پر شرپسند عناصر تخریبی کارروائی کا منصوبہ بنا رہے ہیں اس سلسلے میں ایف سی اور سول انتظامیہ نے ضلع بولان کے علاقے قمبری ڈیم ،آکپور اور پیروکنڑی میں مشترکہ گشت شروع کردی دوران گشت شرپسند نے سیکورٹی فورسز اور سول انتظامیہ پر اندھادھند فائرنگ شروع کردی شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5شرپسند ہلاک اور 2سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے شرپسندوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے برآمد ہونے والے اسلحے اور دھماکہ خیز مواد میں 4عدد کلاشنکوف 6عدد میگزین 400راؤنڈز ،اور 40کلو گرام دھماکہ خیز مواد شامل ہیں شرپسند عناصر دھماکہ خیز مواد کو جشن آزادی کے موقع پر ریلوے پٹڑی بجلی کے کھمبے اور گیس پائپ لائن کو تباہ کرنے کیلئے استعمال کرنا چاہتے تھے انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان میجر جنرل عبیدالہ خان نے کارروائی میں حصہ لینے والے ایف سی اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا انہوں نے کہاکہ فرنٹیئر کور بلوچستان پرامن عوام کے تعاون سے بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے شب وروز کوشاں ہے آئی جی ایف سی نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ شرپسند اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی بلا خو ف اور امتیاز جاری رہے گی ۔