خیبر پختونخوا، دہشتگردی سے متاثرافراد کی امدا د کیلئے 15کروڑ جاری

بدھ 14 اگست 2013 23:27

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔14اگست۔2013ء)محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے دہشت گردی سے متاثرہ افراد کی امدا د کیلئے 15کڑور روپے جاری کردیئے ہیں۔ محکمہ داخلہ کے اعلامیہ کے مطابق مختلف اضلاع میں دہشت گردی سے متاثرہ افراد کیلئے 15 کروڑ روپے کی رقم جاری کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پشاور اور مردان کے کمشنرز کوپانچ پانچ جبکہ ملاکنڈ، کوہاٹ ، ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں ڈویڑن کے کمشنرز کو ایک ایک کروڑروپے فراہم کئے گئے ہیں۔

صوبے کے سات اضلاع میں دہشت گرد ی سے تباہ ہونے والی املاک کے لئے بھی رقم مہیا کردی گئی ہے۔ بم دھماکوں اوردہشت گردی کے واقعات میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو 3 لاکھ ، معذور ہونے والوں کو دو لاکھ اورشدیدزخمیوں کو ایک ایک لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ مکمل طور پرتباہ ہونے والے گھرو ں کیلئے 3 لاکھ اورجزوی متاثر ہونے والے گھروں کیلئے ایک ایک لاکھ روپے امداد دی جائے گی۔