اسلام آباد، مظفر آباد اور گرد ونواح کے علاقوں میں 4.1شدت کے زلزلے کے جھٹکے،زلزلے کا مرکز مظفر آباد سے 10کلومیٹر شمال مغرب میں سطح زمین سے 10کلومیٹر گہرائی میں تھا، عوام میں خوف و ہراس ، کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھر وں سے باہر نکل آئے

بدھ 14 اگست 2013 23:25

اسلام آباد/مظفر آباد/ گلیات/بالاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔14اگست۔2013ء) اسلام آباد، مظفر آباد اور گرد ونواح کے علاقوں میں 4.1شدت کے زلزلے کے جھٹکے ،زلزلے کا مرکز مظفر آباد سے 10کلومیٹر شمال مغرب میں سطح زمین سے 10کلومیٹر گہرائی میں تھا، عوام میں خوف و ہراس ، کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھر وں سے باہر نکل آئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو اسلام آبادس، مظفر آباد ،مری، بالا کوٹ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، گلیات ، دھیر کوٹ اور دیگر علاقوں ں میں بھی دن بارہ بج کر گیارہ منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز مظفر آباد سے دس کلومیٹر شمال مغرب میں تھا جبکہ زلزلہ کا مرکز سطح زمین سے دس کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت چار اعشاریہ ایک ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یہ درمیانی شدت کے جھٹکے تھے جس کی وجہ سے آفٹرشاکس ممکن نہیں۔ فوری طور پر ریسکیو اداروں کی جانب سے کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ملی۔

متعلقہ عنوان :