Live Updates

نوشہرہ ،مسلح افراد کی فائرنگ سے تحریک انصاف کی مقامی رہنما سمیت 3 افرادکو قتل ،معصوم بچہ شدید زخمی

بدھ 14 اگست 2013 23:25

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔14اگست۔2013ء) نوشہرہ کے علاقے خٹکلے میں خون کی ہولی مسلح افرادکاگھر پر حملہ اندھادھند فائرنگ کے نتیجے میں دوخواتین سمیت ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک ایک معصوم بچہ شدید زخمی ہوگئے ، ہلاک ہونے والوں میں تحریک انصاف یونین کونسل ڈھیر ی کٹی خیل کی نائب صدر شعبہ خواتین سابق کونسلر شہناز بیگم اس کی بیٹی اور شوہر شامل ہیں۔

جبکہ نواسہ شدید زخمی،وجہ عناد بیٹی کی گھریلو ناچاقی اور جائیداکا تنازعہ بتایا جارہا ہے۔ ایک ساتھ تین جنازے اٹھنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق مسمات طلعت ناز زوجہ جاوید اقبال ساکن خٹکلے نے اضاخیل پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ میں اپنے گھر میں اپنی والدہ مسمات شہناز بیگم بہن مریم زاہد زوجہ ہارون زمان اور والد انعام اللہ زاہد کے ہمرا سورہی تھی کہ رات گئے۔

(جاری ہے)

ایک بجے فائرنگ کی آواز سن کر جاگ اٹھی تو دیکھا کہ ملزم شاہ خالد ولد میر زمان میرے والد انعام اللہ کے چارپائی کے قریب اس پر فائرنگ کررہا محمد ابراہیم ولد خان زمان میری والدہ مسمات شہناز بیگم کی چارپائی کے قریب جبکہ ملزم نور زمان ولد محمد زمان میری بہن مریم زاہد کے چارپائی کے قریب اس پر فائرنگ کررہا تھا جبکہ مسمات شگفتہ ناز زوجہ خان زمان تینوں ملزمان کے ساتھ کھڑی تھی۔

تینوں ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کرکے میری والدہ مسمات شہناز بیگم ، والد انعام اللہ اور بہن مریم زاہد زوجہ ہارون زمان کو قتل کردیا جبکہ چودہ ماہ کو بچہ ابو بکر صدیق ولد ہارون زمان فائرنگ سے لگ کر شدید زخمی ہوگیا۔ملزمان خون کی ہولی کھیلنے کے بعد فرار ہوگئے وجہ عنادیہ ہے کہ اس کی بہن مریم زاہد زوجہ ہارون زمان جس کو سسرالیوں نے بے تحاشہ تنگ کردیا اور ائے روز لڑائی جھگڑ ے کررہے اور جائیدا کو مطالبہ کررہے جس سے وہ ناراض ہو کر میکے اگئی۔

اور گزشتہ ایک سال سے وہ میکے میں اپنے پانچ بچوں کے ساتھ اباد تھی۔ مریم زاہد کا شوہر ہارون زمان جو کی نشئی تھا اور وہ بال بچوں کو رکھ نہیں سکتا۔ الٹا اس کے سسرال نے مریم کو اپنے گھر میں رکھنے کے بجائے ہارون زمان کو حصہ لیکر اس کی بیوی بچوں کو گھر سے نکال دیا اوراب مریم زاہد سے باپ کی جائیدا د میں مطالبہ کررہے اور ظالموں نے ہمیں نہیں چھوڑا اور ہمارے گھر کی دیواریں پھاند کر منگل اور بدھ کی درمیانی شب ہمارے گھر پر حملہ کر دیا ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہو گئے مسمات طلعت ناز نے میڈیا کو بتایاکہ اسکی والدہ دو مرتبہ ڈھیری کٹی خیل یونین کونسل کی خاتون کونسلر منتخب ہوئی ۔

اور وزیر اعلی خیبرپختون خواہ پرویز خان خٹک کے ساتھ تحریک انصاف میں شامل ہوئی اور اب شعبہ خواتین کی نائب صدر تھی۔ ملزمان ان کے قریبی رشتہ دار ہیں اورخالہ زاد بھائی ہیں۔ملزمان کا تعلق پیرپیائی ہے پولیس نے پیرپیائی میں ملزمان کے گھر پر چھاپے لگائے ۔ مگر وہ پہلے سے ہی گھر خالی کرچکے تھے کیونکہ وہ منصوبہ بندی کے تحت گھر پر حملہ آوار ہوئے تھے۔ابوبکر کوزخمی حالت میں پشاور منتقل کردیا گیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات