پشاور کے حلقہ این اے ون کے ضمنی انتخابات کیلئے تمام 225پولنگ سٹیشنوں انتہائی حساس قرار

بدھ 14 اگست 2013 23:25

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔14اگست۔2013ء) پشاور کے حلقہ این اے ون کے ضمنی انتخابات کے لیے تمام 225پولنگ سٹیشنوں کو انتہائی حساس قرار دے دیا گیا جس کے لیے سیکیورٹی انتظامات سخت کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ہے اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ریٹر نگ آفیسر ضلع پشاور شہبر خان کی جانب سے حلقہ این اے ون پشاور کے ضمنی انتخابات کے لیے 225پولنگ سٹیشنوں کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے جب کہ ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر پشاور کی جانب سے تمام ریٹرنگ افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ انتخا بات کے دوران مکمل طور پر غیر جانبدار رہیں اس طرح پولنگ سٹیشنوں کے لیے سیکیورٹی انتظامات بھی سخت کیے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :