Live Updates

پنجاب سمیت ملک بھر میں عید الفطر کے موقع پر دہشت گردی کا خطرہ، پنجاب میں 12بمبار حملہ آور ہوسکتے ہیں ، حساس اداروں نے دہشت گرد گروپوں ، افغانستان اور فاٹا سے آنے والی ٹیلی فون کالز کے مانیٹرنگ سخت کردی ، شالیمار ایکسپریس کا واقعہ اسی دہشت گردی کا تسلسل ہوسکتا ہے ، چاروں صوبوں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے آئی جی پیز ، چیف سیکرٹریز آر پی اوز اور ڈی پی اوز سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات رکھنے کی ہدایت کی ، طارق گیدڑگروپ ، ولی الرحمن گروپ ، جند اللہ گروپ ، مطیع الرحمن گروپ ، حکیم اللہ محسود گروپ ، طارق آفریدی گروپ ، تحریک طالبان پاکستان ، غازی فدائی فورس ، لشکر جھنگوی سمیت دیگر چھوٹے گروپ کارروائی کرسکتے ہیں

پیر 5 اگست 2013 20:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔5اگست۔ 2013ء) پنجاب سمیت ملک بھر میں عید الفطر کے موقع پر دہشت گردی کا خطرہ، پنجاب میں 12بمبار حملہ آور ہوسکتے ہیں ، حساس اداروں نے دہشت گرد گروپوں ، افغانستان اور فاٹا سے آنے والی ٹیلی فون کالز کے مانیٹرنگ سخت کردی ، شالیمار ایکسپریس کا واقعہ اسی دہشت گردی کا تسلسل ہوسکتا ہے ، چاروں صوبوں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے آئی جی پیز ، چیف سیکرٹریز آر پی اوز اور ڈی پی اوز سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات رکھنے کی ہدایت کی ، طارق گیدڑگروپ ، ولی الرحمن گروپ ، جند اللہ گروپ ، مطیع الرحمن گروپ ، حکیم اللہ محسود گروپ ، طارق آفریدی گروپ ، تحریک طالبان پاکستان ، غازی فدائی فورس ، لشکر جھنگوی سمیت دیگر چھوٹے گروپ کارروائی کرسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

پیر کو ذمہ دار حکومتی ذرائع کے مطابق حساس اداروں کی جانب سے پنجاب میں بارہ بمبار حملے کر سکتے ہیں کے مراسلے کے دوسرے دن ہی لاہور سے کراچی جانیوالی شالیمار ایکسپریس کو دہشت گردوں نے نشانہ بنایا جس میں اطلاعات کے مطابق تین افراد جاں بحق اور 25 کے قریب زخمی ہوگئے ، ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے پنجاب کے بعض شہروں میں سرکاری تنصیبات ، ایئرپورٹ ، ریلوے اسٹیشن سمیت اہم مقامات پر دہشت گردی کے خطرات کا خدشہ ظاہر کیا تھا ، پنجاب حکومت کو بھجوائے جانیوالے مراسلے میں کہا گیا تھا کہ ایک دہشت گرد گروہ کے 12بمبار پنجاب میں حملہ کرسکتے ہیں جن میں 6خواتین بھی شامل ہیں جبکہ ایک اور گروہ کی جانب سے نازیہ نامی خاتون خود کش حملہ کرسکتی ہے ، ذرائع کے مطابق حساس اداروں اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے سربراہان کو اس حد تک مطلع کردیا گیا ہے مگر خود کش حملہ آوروں اور بمباروں کے اہداف کیا ہیں ۔

یہ نہیں معلوم ہوسکا کہ وہ کس شہر مقام یا شخصیت کو نشانہ بنایا چاہتے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے شہروں اور اضلاع میں دہشت گردوں کو امداد فراہم کرنیوالوں کی تلاش شروع کردی ہے ۔ ذرائع کے مطابق جن دہشت گرد گروپوں کی جانب سے خطرات لاحق ہیں ان میں طارق گیدڑگروپ ، ولی الرحمن گروپ ، جند اللہ گروپ ، مطیع الرحمن گروپ ، حکیم اللہ محسود گروپ ، طارق آفریدی گروپ ، تحریک طالبان پاکستان ، غازی فدائی فورس ، لشکر جھنگوی سمیت دیگر چھوٹے گروپ شامل ہیں ۔

ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے فاٹا اور افغانستان سے آنیوالی کالوں کی مانیٹرنگ شروع کردی ہے جبکہ دہشت گرد گروپوں کی ممکنہ کارروائی سے بچنے کے لئے سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے ۔ پیر کو دہشت گردوں کی جانب سے شالیمار ایکسپریس کو نشانہ بنایاگیا جس میں تین افراد جاں بحق اور 25افراد کے قریب زخمی ہوئے ۔ ریلوے حکام کے مطابق دھمکی آمیز کال موصول ہوئی ہے جس کا نمبر ٹریس کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

ریلوے حکام نے شارلیمار ایکسپریس کے حملے کے بعد ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنوں پر سیکیورٹی کو سخت کردیاگیا ہے ۔ علاوہ ازیں حساس اداروں کی جانب سے اگلے پانچ دنوں میں ملک میں دہشت گردی کے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے چاروں صوبوں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے آئی جی پیز ، چیف سیکرٹریز آر پی اوز اور ڈی پی اوز سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔
Live عید الفطر سے متعلق تازہ ترین معلومات