فخرالدین کے بعد الیکشن کمیشن سے مزیداستعفوں کی بازگشت

جمعہ 2 اگست 2013 12:37

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اگست۔2013ء) چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) فخرالدین جی ابراہیم کے استعفیٰ کے بعد الیکشن کمیشن میں مزید استعفوں کی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو الیکشن کمیشن کے سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان جو مدت ملازمت میں دوسالہ توسیع کا عرصہ پورا کررہے ہیں ، ان کے 3 ماہ ابھی باقی ہیں لیکن اس سے قبل ہی انکے گھر جانیکی خبرگردش کر تی رہی ۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن گزشتہ برس مارچ میں بھی عہدے سے مستعفی ہوچکے ہیں اور5 ماہ بعد سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف کے کہنے پرسیکریٹری الیکشن کمیشن کی ذمے داریاں سنھالیںتھیں ۔