Live Updates

تحریک انصاف کا جعلی ڈگری کے باو جو د عائلہ ملک کو ضمنی انتخابات میں حلقہ این اے 71سے امیدوار برقرا ر رکھنے کا فیصلہ، عمران خان2 اگست کو اپنے آبائی حلقہ کا عائلہ ملک کی انتخابی مہم کیلئے دورہ کرینگے

جمعرات 25 جولائی 2013 23:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔25جولائی۔2013ء) پاکستان تحریک انصاف نے انٹر میڈیٹ کی ڈ گری جعلی ثابت ہونے کے باو جو د عائلہ ملک کو ضمنی انتخابات میں حلقہ این اے 71سے امیدوار برقرا ر رکھنے کا فیصلہ کرلیا، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان دو اگست کو اپنے آبائی حلقہ میں عائلہ ملک کی انتخابی مہم کیلئے دورہ کرینگے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو تحریک انصاف کے زرائع کے مطابق ضمنی انتخابات میں حلقہ این اے 71میانوالی سے تحریک انصاف کی امیدوار عائلہ ملک کی راولپنڈی بورڈ کی جانب سے انٹر میڈیٹ کی ڈگری جعلی ثابت ہونے کے باوجود پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے عائلہ ملک کو پارٹی امیدوار برقرار رکھنے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔

زرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اپنے دورہ برطانیہ سے وطن واپسی پر 2اگست سے عائلہ ملک کی اپنے آبائی حلقہ سے انتخابی مہم کے سلسلے میں دورہ کرینگے جس کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات