حکومت نے نجی بجلی گھروں کو 200 ارب روپے جاری کردیئے، بجلی کی پیدوار بڑھنے اور لود شیڈنگ میں کمی کا امکان

ہفتہ 29 جون 2013 16:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29جون 2013ء) لوڈ شیڈنگ کے جن کو بوتل میں بند کرنے کی طرف ایک اہم پیش رفت، زیر گردش قرضوں کے خاتمے کیلئے حکومت نے نجی بجلی گھروں کو 200 ارب روپے جاری کردیئے، مزید رقم جلد جاری ہونے کا امکان ہے۔200 ارب روپے کی رقم 22 سرکاری اور نجی بجلی گھروں کو جاری کی گئی ہے۔ مزید 60 سے 70 ارب روپے کی رقم جلد ہی جاری کیے جانے کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

حکومت نے توانائی بحران کے خاتمے کیلئے اس شعبے میں موجود زیر گردش قرضوں کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس سلسلے میں 30 جون سے پہلے 326 ارب روپے جاری ہونا تھے۔ آج دی جانے والی رقم اسی سلسلے کی ابتدا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ زیر گردش قرضوں کے خاتمے سے پاور پلانٹس کو تیل و گیس کی سپلائی میں بہتری ہوگی جس سے بجلی کی پیدوار بڑھنے اور لود شیڈنگ پر قابو پائے جانے کی امید ہے۔

متعلقہ عنوان :