ممبئی حملہ کیس ،ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر آج بھی پیش نہ ہوئے

ہفتہ 29 جون 2013 14:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29جون 2013ء) ممبئی حملہ کیس میں ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر چودھری اظہر آج بھی پیش نہ ہوئے، عدالت نے چار گواہوں پر جرح کے لیے سمن جاری کر دیئے۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی نے ممبئی حملہ کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت نے گواہوں حمزہ بن طارق، عمردراز، محمد علی اور سیف اللہ خان پر جرح کے لیے سمن جاری کئے ہیں، وکیل صفائی ریاض اکرم چیمہ نے ایف آئی اے پراسیکیوٹر کی عدم حاضری پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اس کیس کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی، کیس کی مزیدسماعت 6 جولائی کو ہو گی۔

متعلقہ عنوان :