دیر بالا: چیئرلفٹ ٹوٹنے سے 5افراد دریا میں گرگئے ،3بچالیے، 2کی تلاش جاری

ہفتہ 29 جون 2013 11:40

دیر بالا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29جون 2013ء)دیر بالا کے قریب چیئر لفٹ ٹوٹنے سے 5افراد دریائے پنجگوڑہ میں جاگرے۔3کو نکال لیاگیا،2کی تلاش جاری ہے ۔

(جاری ہے)

واڑئی کے نواحی گاوٴں جانے کیلئے 5افراد چیئر لفٹ میں بیٹھے کے اچانک چیئر لفٹ کی رسی ٹوٹ گئی جس سے 5افراد دریائے پنجگوڑہ میں جاگرے۔3افراد کو نکال کر مقامی اسپتال میں منتقل کردیاگیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ،جبکہ 2افراد کی تلاش جاری ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کی موسلا دھاربارش کے بعد دریائے پنجگوڑہ میں پانی کے بہاوٴ میں اضافے کی وجہ سے امدادی میں مشکلات کا سامنا ہے۔