اسلحہ،لیپ ٹاپ،منشیات کی اطلاع،کراچی سینٹرل جیل میں آپریشن جاری

ہفتہ 29 جون 2013 11:40

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29جون 2013ء) کراچی کی سینٹرل جیل میں قیدیوں کے پاس اسلحہ،منشیات،موبائل فون کی اطلاع پر آپریشن کیا جا رہا ہے، سینٹرل جیل کو 200سے زیادہ رینجرز اہل کاروں نے گھیرے میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

سینٹرل جیل میں قیدیوں کی بیرکوں میں سرچ آپریشن قیدیوں کے پاس اسلحہ،منشیات،موبائل فون اور لیپ ٹاپ کی اطلاع پر پولیس اور رینجرز مشترکہ آپریشن کر رہی ہے۔ قیدیوں سے بھاری مقدار میں منشیات ،لیپ ٹاپ اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آج کالعدم تنظیموں کی طرف سے بنوں جیل کی طرز پر کراچی کی سینٹرل جیل پر حملے کی اطلاع بھی تھی،جس کی بناء پر آپریشن کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :