کراچی : گلشن اقبال کے فلیٹس کی پارکنگ میں 5گاڑیاں جل گئیں

ہفتہ 29 جون 2013 11:34

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29جون 2013ء) کراچی میں گلشن اقبال کے رہائشی فلیٹ کی پارکنگ میں کھڑی پانچ گاڑیوں میں پراسرار طور پر آگ لگ گئی، گاڑیوں کے مالکان نے واقعے کوشرارت قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک چھ میں نیپا چورنگی کے قریب رہائشی فلیٹ کی پارکنگ میں کھڑی ایک گاڑی میں رات گئے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دیگر چار گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،آگ لگتے ہی فلیٹ کے رہائشی خوف کے باعث گھروں سے باہر نکل آئے،فائر بریگیڈ کا عملہ ایک گھنٹے بعد موقع پر پہنچا ،جب تک پانچوں گاڑیاں مکمل طور پر جل چکی تھیں، فائربریگیڈ کے عملے نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔

متعلقہ عنوان :