زیر گردش قرضے: نجی بجلی گھروں کو 200 ارب روپے جاری

جمعہ 28 جون 2013 22:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جون۔2013ء) لوڈ شیڈنگ کے جن کو بوتل میں بند کرنے کی طرف ایک اہم پیش رفت ہوئی ہے، زیر گردش قرضوں کے خاتمے کیلئے حکومت نے نجی بجلی گھروں کو 200 ارب روپے جاری کردیئے، مزید رقم جلد جاری ہونے کا امکان ہے۔ حکومت کی جانب سے 200 ارب روپے کی رقم 22 سرکاری اور نجی بجلی گھروں کو جاری کی گئی ہے، مزید 60 سے 70 ارب روپے کی رقم جلد ہی جاری کئے جانے کی بھی توقع ہے۔

(جاری ہے)

حکومت نے توانائی بحران کے خاتمے کیلئے اس شعبے میں موجود زیر گردش قرضوں کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، اس سلسلے میں 30 جون سے پہلے 326 ارب روپے جاری ہونا تھے۔ آج دی جانے والی رقم اسی سلسلے کی ابتداء ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ زیر گردش قرضوں کے خاتمے سے پاور پلانٹس کو تیل و گیس کی سپلائی میں بہتری ہوگی جس سے بجلی کی پیدوار بڑھنے اور لوڈ شیڈنگ پر قابو پائے جانے کی امید ہے۔

متعلقہ عنوان :