مردان ،شیرگڑھ میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے دوران دھما کہ، تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عمران خان مہمند سمیت 20 افراد جاں بحق،جے یو آئی (ف) کے مولانا قاسم سمیت40 زخمی ،ز خمی ہسپتال منتقل،متعددکی حالت تشویشناک ،ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ،دھماکے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا،خیبر پختونخواہ میں دو ہفتہ کے اندر دہشتگردی کے واقعہ میں تحریک انصاف کے دوسرے رکن اسمبلی جاں بحق،صدر ووزیر اعظم ، عمران خان ، سید منور حسن سمیت دیگر سیاسی وسماجی رہنماوٴں کی دھماکے کی مذمت
منگل 18 جون 2013 22:37
(جاری ہے)
منگل کو پولیس کے مطابق مردان کے علاقے شیرگڑھ میں دھماکا اس وقت ہوا جب مقامی پیٹرول پمپ کے مالک عبداللہ کی نماز جنازہ ادا کی جارہی تھی۔نماز جنازہ میں خیبر پختونخوا اسمبلی کے رکن عمران مہمند بھی شریک تھے۔ دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ عمران مہمند سمیت 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔
لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں اور زخمیوں کوہسپتال منتقل کیا جہاں عمران مہمند سمیت مزید 15 افراد دم توڑ گئے۔ہسپتال انتظامیہ نے کہا ہے کہ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے اس کے علاوہ پشاور کے ہسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ دوسری جانب واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔واضح رہے کہ عبداللہ کو گذشتہ روز پیٹرول پمپ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا۔صدرمملکت آصف علی زرداری ،وزیر اعظم میاں نوازشریف ،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ،جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن سمیت دیگر سیاسی وسماجی رہنماوٴں نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے ہلاکتوں پر افسوس کااظہار کیا ۔ صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا کہ دھماکے میں عمران مہمند سمیت 20افراد جاں بحق اور 30زخمی ہوگئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو طبی امداد دینے کیلئے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ خودکش حملہ لگتا ہے ۔خیبر پختونخواہ میں دو ہفتہ کے اندر دہشتگردی کے واقعہ میں تحریک انصاف کے دوسرے رکن اسمبلی جاں بحق ہوئے ۔ اس سے قبل 4 جون کو ہنگو میں تحریک انصاف میں آزاد حیثیت سے جیت کر شامل ہونے والے فرید خان کو بھی دہشتگردوں نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا ۔ عمران خان مہمند بھی مردان سے آزاد حیثیت سے جیت کر تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے۔مزید اہم خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
-
متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں طوفانی بارشوں سے ماحولیاتی سائنسدانوں میں نئی بحث چھڑگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.