کاغذات نامزدگی مسترد اور منظور ہونے کے خلاف اپیلوں کا آج آخری دن

بدھ 10 اپریل 2013 11:37

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10اپریل 2013ء)قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کے کا غذات نامزدگی مسترد اور منظور ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کا آج آخری دن ہے۔

(جاری ہے)

ریٹرننگ افسروں کی طرف سے امیدواروں کے کا غذات نامزدگی مسترد اور منظور ہونے کے خلاف اعلیٰ عدالتوں میں اپیلیں دائر کرنے کی مدت آج ختم ہو رہی ہے۔کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل تین دن قبل مکمل ہوا تھا۔ریٹرننگ افسروں کے فیصلوں کے خلاف اپیلیوں کی سماعت الیکشن ٹربیونلز میں ہو رہی ہیں۔متعدد امیدواروں کی اپیلیں نمٹائی جا چکی ہیں۔اپیلیں دائر کرنے کا آج آخری دن ہے ۔