Live Updates

تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان قومی اسمبلی کی چار نشستو ں سے الیکشن لڑیں گے،جاوید ہاشمی پرویز مشرف کا مقابلہ کریں گے ،لاہور میں نوازشریف کے مقابلے کیلئے خاتون امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا ، شیخ رشید کے مقابلے میں امیدوار کھڑا نہ کرنے کا فیصلہ، عمران خان کے کزن انعام اللہ نیازی کسی بھی حلقے سے الیکشن نہیں لڑ سکیں گے بلکہ ان کی جگہ پر ڈاکٹر شیر افگن نیازی کے بیٹے امجد نیازی ہی الیکشن لڑیں گے، میڈیا رپورٹس

بدھ 3 اپریل 2013 23:32

لاہور/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔3اپریل۔ 2013ء) پاکستا ن تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان قومی اسمبلی کی چار نشستو ں سے الیکشن لڑیں گے،جاوید ہاشمی پرویز مشرف کا مقابلہ کریں گے ،لاہور میں نوازشریف کے مقابلے کیلئے خاتون امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا ، شیخ رشید کے مقابلے میں امیدوار کھڑا نہ کرنے کا فیصلہ، عمران خان کے کزن انعام اللہ نیازی کسی بھی حلقے سے الیکشن نہیں لڑ سکیں گے بلکہ ان کی جگہ پر ڈاکٹر شیر افگن نیازی کے بیٹے امجد نیازی ہی الیکشن لڑیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پارلیمانی بورڈ کے فیصلے کے مطابق تحریک انصاف کے سربرا ہ عمران خان کو لاہور کے حلقے این اے 122،پشاور کے این اے 1،راولپنڈی کے این اے 56اورمیانوالی کے این اے 71سے ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پارلیمانی بورڈنے خیبرپختونخوا کے قومی اسمبلی کے چھتیس حلقوں میں امیدواروں کے ناموں کا بھی اعلان کر دیاہے ۔ این اے 172سے انعام اللہ نیازی کی اپیل مسترد کر دی گئی ہے اور شیر افگن کے بیٹے ڈاکٹر امجد نیازی کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں پنجاب کے متعدد حلقوں کے امید واروں کے نام فائنل ہو گئے ۔

بورڈ نے شاہ محمود قریشی کے چار حلقوں سے الیکشن لڑنے کی منظوری دے دی جبکہ راولپنڈی کے حلقے این اے 55سے شیخ رشید کے مقابلے میں امید وار کھڑا نہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔جاوید ہاشمی اسلام آباد کے حلقے این اے48سے پرویز مشرف کے خلاف الیکشن لڑیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ نے ضلع لاہور میں قومی اسمبلی کے 13حلقوں کے لئے اپنے امیدواروں کے ناموں کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد لاہو ر کے قومی اسمبلی کے حلقوں کے لئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق این اے 122کے لئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان امیدوار ہونگے جبکہ این اے 126سے ان کا نام واپس لے لیاگیا ہے۔

این اے 118میں حامد زمان پی ٹی اے کے امیدوار ہونگے۔ این اے 119کا ٹکٹ یوتھ ونگ کے صدر محمد مدنی کو دیاگیا ہے این اے 127سے لاہور کے صدر عبدالعلیم خان کو ٹکٹ جاری کیاگیا ہے۔ این اے 120میں مسلم لیگ ن کے صدرنوازشریف کے مقابلے میں پی ٹی اے نے ٹکٹ پی ٹی آئی پنجاب کی جنرل سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر یاسمین راشد کو دیا ہے۔ این اے 121سے سابق گورنر میاں محمد اظہر کے صاحبزادے بیرسٹر حماد اظہر ، این اے 123سے حامد معراج کو ٹکٹ دیاگیا ہے اس طرح این اے 124سے مفکر پاکستان کے پوتے ولید اقبال کو ٹکٹ دیا گیا ہے جبکہ اس حلقے سے خود کو مضبوط امیدوار سمجھنے والے جمشید اقبال چیمہ کو ٹکٹ نہیں دیاگیا۔

این اے 125کاٹکٹ سپریم کورٹ بار کے سابق صدر حامد خان ایڈووکیٹ کو دیاگیا ہے این اے 126کا ٹکٹ پی ٹی آئی لاہور کے سابق صدر میاں محمود الرشید کو دیاگیا ہے این اے 128کا ٹکٹ حاجی کرامت کھوکھر کو دیاگیا ہے این اے 129میں چودھری طالب سندھو کو ٹکٹ دیاگیا ہے جبکہ این اے 130کے امیدوار کا فیصلہ بعد میں کیاجائے گا۔ لاہور کے صوبائی حلقوں میں بھی زیادہ تر کے ٹکٹ جاری کردیئے گئے ہیں عمران خان کے حلقہ انتخاب این اے 122کے نیچے دو صوبائی حلقوں پی پی 147سے ٹکٹ عبدالعلیم خان کو دیاگیا ہے جبکہ پی پی 148سے پی ٹی آئی کے امیدوار اعجاز چودھری ہونگے اس طرح پی پی 146کا ٹکٹ جمشید اقبال چیمہ کو دیاگیا ہے جبکہ پی پی 145میں سابق ناظم میاں افتخار امیدوار ہونگے پی پی 155اور 156میں ٹکٹ احسن رشید اور فرحت عباس کو دیئے گئے ہیں اس طرح پی پی 151اور 152کے ٹکٹ مراد راس اور میاں فیاض کو دیئے گئے ہیں پی پی 157کا ٹکٹ حامد سرور اور پی پی 158سے طارق میو کو ٹکٹ دیاگیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات