کنٹونمنٹ بورڈ کامرہ کا ناجائز تجاوزات کے خلاف سخت آپریشن فٹ پاتھوں ،پلازوں کے سامنے غیر قانونی طور پر بنا ئے گئے تھڑے ،جنگلے ہوٹل مسمار کر دیئے گئے ،سروس لنک روڈ پرکھڑے ریڑھی بانوں کی دوڑیں لگ گئیں

جمعرات 14 مارچ 2013 19:50

کامرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔14مارچ۔ 2013ء) کنٹونمنٹ بورڈ کامرہ کا ناجائز تجاوزات کے خلاف سخت آپریشن فٹ پاتھوں اور پلازوں کے سامنے غیر قانونی طور پر بنا ئے گئے تھڑے ،جنگلے ہوٹل مسمار کر دیئے گئے ،سروس لنک روڈ پرکھڑے ریڑھی بانوں کی دوڑیں لگ گئیں،ایگزیکٹیو آفیسر کینٹ بورڈ کامرہ عمر فاروق علی ملک نے کہا ہے کہ کامرہ بازاروں سے ناجائز تجاوزات کو ختم کرکے کامرہ کینٹ کی خوبصورتی بحال کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے ،ریڑھی بانوں کیلئے سستا بازار بنایا گیا یہ لوگ بجائے روڈ بند کرنے کے سستا بازار تک محدود رہیں ورنہ رعایت نہ ملے گی ۔

وہ جمعرات کو ناجائز تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کے حوالے سے پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کینٹ بورڈ کے مکینوں کو تمام بنیادی سہولتیں فراہم کرنے میں ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن میں کینٹ بورڈ کامرہ کے درجنوں ملازمین نے حصہ لیا اس آپریشن کے موقع پر پولیس چوکی کامرہ ،پولیس چوکی ہٹیاں ،تھانہ رنگو پولیس کی بھاری نفری بھی طلب کی گئی تھی کینٹ بورڈ عملے نے تمام تر دباؤ مسترد کرتے ہوئے کامرہ کینٹ سروس لنک روڈ کے ساتھ ساتھ گندے نالوں پر قائم ہوٹلوں ،چاولوں ،چھولوں کی ریڑھیوں اورگوشت کے تھڑوں سمیت متعدد ریڑھیوں کو ہٹا دیا اس موقع پر کینٹ بورڈ کامرہ کے سینٹری انسپکٹر ندیم شاہ نے کہاکہ اس آپریشن سے پندرہ روز قبل باقاعدہ نوٹس جاری کیے گئے تھے کہ ناجائز تجاوزات کو ختم کیا جائے اور فٹ پاتھوں کے ساتھ ساتھ تما م تھڑوں اور روڈوں سے ریڑھیاں ہٹائی جائیں مگر اس پر کسی سے توجہ نہ دی اس موقع پر کچھ دکانداروں نے احتجاج کیا اور کہاکہ ہم عدالت جائیں گے اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری آپریشن میں موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :