ایرانی صدر محمود احمدی نژادکو وینزویلا کے صدر شاویز کی آخری رسومات کے موقع پر ان کی والدہ سے معانقہ پر کڑی تنقید کا سامنا ، ایرانی مجلس شوریٰ کے اراکین کی جانب سے شدید غم وغصے کا اظہار

پیر 11 مارچ 2013 15:29

تہران (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 11مارچ 2013ء) ایرانی صدر محمود احمدی نژادکو وینزویلا کے آنجہانی صدر ہوگو شاویز کی آخری رسومات کے موقع پر ان کی والدہ سے معانقہ پر کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،ایرانی پارلیمنٹ کے متعدد قدامت پسند ارکین نے احمدی نژاد کی اس تصویر پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے جس میں وہ شاویز کی والدہ کو گلے لگائے دیکھے جاسکتے ہیں۔

ایرانی پارلیمنٹ کی ویب سائٹ پر متعدد ارکان پارلیمنٹ نے صدر احمدی نژاد کے خلاف تندو تیز بیانات جاری کیے ہیں۔

(جاری ہے)

ان ارکان کی بڑی اکثریت ان قدامت پسندوں کی ہے جو ماضی میں صدر نژاد کے حمایتی رہے ہیں۔پارلیمنٹ کے رکن محمد دھقان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک کے اعلی انتظامی عہدیدار کا ایسی تصویر میں نظر آنا مذہبی تعلیمات کی صریح خلاف ورزی ہے۔

پارلیمانی ویب سائٹ پراپنے بیان میں رکن اسمبلی محمد مہدی پور فاطمی نے کہا ہے کہ شاویز کے سفر آخرت میں احمدی نژاد کا خاتون کو گلے لگا کر اظہار غم کا طریقہ قابل گرفت ہے، اگر یہ کام کسی اور نے کیا ہوتا تو آج وہاں کی سڑکیں ہنگاموں کی نذر ہوتیں۔علامہ دہقان نے ملک کے علما اور بالخصوص حوز دینیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایرانی صدر کی غیر اسلامی کرتوتوں پر ان کی گرفت کریں۔

متعلقہ عنوان :