پیپلز پارٹی بر سر اقتدار آ کر صوبہ ہزارہ بنائے گی ، بابا حیدر زمان کے ساتھ سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسمنٹ کر کے الیکشن لڑیں گے ، کامیاب ہو کر صوبہ ہزارہ بنائیں گے، صو بائی وزیر آبپا شی سید احمد حسین شا ہ کاحویلیاں جھنگڑا سمال ڈیم کا سنگ بنیاد رکھنے اور سرائے صالح میں آبپاشی کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب
پیر 4 مارچ 2013 20:40
(جاری ہے)
تقریب سے صوبائی وزیر مال شجاع سالم خان ،سیکریٹری ایریگیشن خالد پرویز ،پاکستان پیپلز پارٹی کے ہری پور اور ایبٹ آبادکے ضلعی صدور اور تحصیل عہدیداروں نے بھی خطاب کیا۔سید احمد حسین شاہ نے کہا کہ ہم صوبہ ہزارہ بنائیں گے جس کے لئے وسائل کی بھی اشد ضرورت ہے پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے اپنے موجودہ دور اقتدار میں علاقے کی ترقی اور خوشحالی کے لئے گرانقدر خدمات سر انجام دی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس وقت جھنگڑا ڈیم سمیت ہزارہ کے مختلف علاقوں میں 7 مزید چھوٹے ڈیم تعمیر کئے جائیں گے جن میں گدوالیاں ڈیم ،اچھڑ نالہ ڈیم، مانسہرہ ڈیم، اور سرن کے دائیں کنارے پر ایک بڑا ڈیم شامل ہیں۔سید احمد حسین شاہ نے کہا کہ ان ڈیموں کی تعمیر سے ہزارہ ڈویژن کے عوام کی سماجی ،اقتصادی اور معاشی زندگیوں میں انقلاب آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے میگا پراجیکٹ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کا طرہ امتیاز ہیں۔قبل ازیں انہوں نے بحثییت وزیر صنعت و تجارت ہزارہ ڈویژن میں پانچ انڈسٹریل زون قائم کئے ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ موجودہ حکومت کو یہ اعزاز ملا ہے کہ اس نے ایریگیشن کے شعبے میں 7 چھوٹے ڈیموں کے منصوبے شروع کئے ہیں۔ سید احمد حسین شا ہ نے کہا کہ اس وقت محکمہ آبپاشی کے توسط سے ہزارہ ڈویژن میں 2 ارب روپے کے دیگر اہم منصوبوں پر کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک نظریے کا نام ہے پارٹی کے بانی سربراہ ذوالفقار علی بھٹو شہید نے اس ملک کے عوام کو اپنے حقوق حاصل کرنے اور ظالم اور جابر کے سامنے ڈٹ جانے کا حوصلہ دیا ہم انہی کے نقش قدم پر چل کر عوام کی خدمت کر رہے ہیں ۔انہوں نے یقین دلایا کہ مزکورہ ڈیم والے علاقے کے مکینوں کو ایک بڑی سڑک سمیت دیگر انفرا سٹکچر اور زندگی کی دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ اس ڈیم سے لاکھوں افراد کو زرعی کفالت ملے گی اور وہ معاشی طور پر مضبوط ہوں گے اور جن لوگوں کی زمین ڈیم کے لئے حاصل کی گئی ہے انہیں خاطر خوا معاوضہ دیا جائے گا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر مال شجاع سالم خان نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے بے شمار منصوبے شروع کئے گئے ہم نے موجودہ دور میں بجلی کی پیداوار کے لئے 50 ارب روپے کے منصوبے شروع کئے ہیں اٹھارویں ترمیم منظور کر کے صوبوں کو خود مختار ی دی گئی ہے جس کے تحت صوبہ خیبر پختونخوا میں علیحدہ آئل اور گیس کمپنی بنائی گئی ہے جو تیل اور گیس کی تلاش کے منصوبوں پر کام کر ے گی جس سے ہمیں ان شعبوں میں خود کفالت ملے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.